مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر جو مریم کو سینئر نائب صدر بنانے پر مسلم لیگ نون سے خفا تھے اب حکومت کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے پر بھی پارٹی سے متفق نہیں جس کا اظہار انھوں نے میڈیا پر بھی کردیا-جب ان سے رائے لی گئی کہ عدالت عظمیٰ کے ججز کیخلاف ریفرنس ہونا چاہیے یا نہیں ؟ تو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر اختلاف کر دیا ۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کی رائے کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کی رائے میں ججوں کیخلاف ریفرنس دائر نہیں ہونا چاہیے۔
چیف جسٹس نے ساکھ نہیں بچائی اس لیے فیصلہ متنازع ہوگیا،
شاہد خاقان عباسی pic.twitter.com/ixbzSd59Uy
— MALIK ZEESHAN JAVAID (@HUSAINZESHAN12) April 7, 2023
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے فل بینچ بنانے کی بات نہ سن کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا مگر سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے عدلیہ میں تقیسم پیدا ہوگی۔ چیف جسٹس پر لازم تھا کہ اپنے ادارے کی ساکھ بچاتے، انہوں نے ادارے کی ساکھ نہیں بچائی اور فیصلہ متنازع ہو گیا، ججز کیخلاف ریفرنس مس کنڈکٹ پر دائر ہوتا ہے، اور اس وقت چیف جسٹس قانون کے مطابق چل رہے ہیں اس لیے میں ریفرنس دائر کرنے کے حق میں نہیں۔