آئی سی سی نے نئی ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا راج بدستور برقرار ہے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر کی پہلی پوزیشن برقرار#arynewsurdu https://t.co/ep38yWnIvF
— ARY News Urdu (@arynewsud) March 22, 2023
ون ڈے بیٹرز کیلئے جاری رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی، جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کی دوسری اور پاکستان کے امام الحق کی تیسری پوزیشن ہے۔ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک چوتھےنمبر پر موجود ہیں، اس رینکنگ میں بھارت کے کپتان روہت شرما 9 ویں،کین ولیمسن 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ جاری ، پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرارhttps://t.co/Gci3afoz26#SamaaTV #BabarAzam #PakistanCaptain #ICCRanking #SamaaUpdates pic.twitter.com/0XTsPQ2DUD
— SAMAA TV (@SAMAATV) March 22, 2023
دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کےروی چندرن ایشون پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کےرویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔