پاکستان دشمن ہمارے ملک کے خلاف ہر وقت سازشوں میں مصروف عمل رہتے ہیں -ان میں کالعدم ٹی ٹی پی سرفہرست ہے اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی قوم پرست جماعتیں پاکستان پولیس اور فوج کو اپنا نشانہ بناتی رہتی ہیں آج بھی بلوچستان پولیس اس کا نشانہ بن گئی – بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 9 اہلکار شہید ہو گئے۔جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب کسی ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا ہے ، دھماکے میں 9 اہلکار شہیداور6 زخمی ہو گئے۔
بلوچستان کانسٹیبلری پر بم حملہ، 9 سکیورٹی اہلکار شہید، 6 زخمی https://t.co/UudrJfnH2l pic.twitter.com/qOt8JoB8F7
— GNN (@gnnhdofficial) March 6, 2023
بولان بلوچستان میں سبی میلے کی سکیورٹی سے واپسی پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر بم حملہ
9 اہلکار شہید اور متعدد زخمی#Sibbi#Balochistan pic.twitter.com/An1bTNw23U
— چاند بی بی (@GuleMehtab786) March 6, 2023
ڈی پی او سبی یوسف کریم بھنگر بھی حادثے کی جگہہ پر پہنچے اس کے بعد میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،زخمی افراد میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز سبی میلے کے اختتام کے بعد بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی آج واپس جا رہی تھی۔جسے نشانہ بنایا گیا گاڑی کے الٹ جانے سے کئی اہل کار گاڑی کے نیچھ آنے سے بھی شہید ہوئے –