پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔انتخابات ملتوی کروانے کی درخواست پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جسے قبول کرلیا گیا -پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ سپریم کورٹ کے پنجاب کے قومی اسمبلی کے ممبران کی بحالی کے بعد کے پی کے کے ایم این ایز کو بحال کرکے اسمبلیوں میں جانے کی اجازت دی جائے –
پشاور ہائی کورٹ نے 16 اور 19 مارچ کو قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا#SunonewsHD pic.twitter.com/wGMY2SuHbM
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) March 3, 2023
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق دائر درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ممبران کے استعفے منظور کرلیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کردیا تھا – آج اس پر فاضل عدالت نے قومی اسملبی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا محفوظ حکم سنایا، عدالت نے 16 اور 19 مارچ کو شیڈول ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔