پاکستان کے مشہور یو ٹیوبر اور اینکر پرسن عمران ریاض جنہیں 2 روز قبل لاہور ایرپورٹ پر سے گرفتار کیا گیا تھا انہیں آج عدالت نے بری کردیا – ایف آئی اے کی جانب سے عمران ریاض کے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی مقامی عدالت نے اینکر پرسن اور سینئر صحافی عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا ۔
قوم کو آپ پر فخر ہے۔۔۔#عمران_ریاض_خان_کو_رہا_کرو #شیخ_رشید_کو_رہا_کرو #شیخ_رشید_عمران_ریاض_کورہاکرو https://t.co/hIlt0YPXRd
— Murshad… (@alimudassar_14) February 3, 2023
عمران ریاض خان کی طرف سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور کہا کہ ایف آئی اے نے جسمانی ریمانڈ کی جو درخواست دی اس میں کوئی وجوہات بیان نہیں کی گئیں ان کے خلاف داتی عناد کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران ریاض پر نفرت انگیز تقریر کرنے کا الزام لگایا گیا ۔ انھوں نے مقدمے کی نوعیت پر بھی اعتراض کیا جس میں قانونی حدود کا لفظ استعمال نہیں کیا گی ان کا کہناتھا کہ جب کوئی جرم ثابت نہ ہو تو ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جاتا ہے لہٰذا عمران ریاض خان کے خلاف درج مقدمہ خارج کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گھٹیا، غلیظ الزامات لگا کر ڈھول پیٹ رہی ہے جبکہ عمران ریاض خان نے کسی ادارے کو ٹارگٹ نہیں کیا ہے۔
میاں علی اشفاق نے اپنے دوستی کا حق ادا کیا۔۔۔ اور بالآخر صحافی عمران ریاض خان رہا ہوگئے۔@ImranRiazKhan@MianAliAshfaq #ImranRiazKhan #عمران_ریاض_خان_کو_رہا_کرو #پاکستان_میں_جنگل_کا_قانون#SupremeCourt pic.twitter.com/CfyzG0b26g
— HashTag KPK (@Hashtagkpk) February 3, 2023
عدالتی ہدایت پر عمران ریاض خان کی تقریر کمرہ عدالت میں چلائی گئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے تقریر کا متعلقہ حصہ سنا اور جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عمران ریاض کو ریاستی ادارے کی توہین کے الزام سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔