پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد پرویز الہی اور شہباز شریف میں فاصلے بڑھ گئے ہیں اور اسی لیے اب حکومت تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ ق لیگ کے خلاف بھی کاروائی کے لیے تیا ر ہے – ق لیگ کے رہنماؤں پر مقدمات قائم کیے جارہےہیں -پرویز الہی کے گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا -اس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے شیخ رشید کی گرفتاری اور عامر سعید راں کی گرفتاری کی مزمت کی -انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کی بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ہے۔
قومی یکجہتی کی فضاء کو شہباز شریف سبوتاژ کررہے ہیں، پرویز الہٰیhttps://t.co/i4O9hW25Vu
— zeeshan waqas (@zeeshanwaqas1) February 3, 2023
رہنما مسلم لیگ( ق )چوہدری پرویز الہی نے یہ بات سابق آئی جی پنجاب آفتاب چیمہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی -انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین پر مقدمات اور گرفتاریوں سمیت اتنقامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، قومی یک جہتی کی فضا ءکو شہباز شریف سبوتاژ کر رہے ہیں۔