پاکستان کے دلوں پر راج کرنے والے ہیرو کا نام جب عبوری چیف سلیکٹر کے طور پر سامنے آیا تو عوام کی جانب سے اس پر شدید ردعمل آیا جس کے بعد انھوں نے یہ عہدہ قبول کرنے سے معزرت کرلی -مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجنگ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں ، شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی بنا پر دیا
شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا https://t.co/1bCf9xzVqo
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) February 1, 2023
شاہد آفریدی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی راہیں جدا ہوگئیں۔۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے استعفی دے دیا۔۔ شاہد آفریدی جونیئر سطح پر کام کرنے کے خواہشمند تھے۔۔ #BOLNews #ShahidAfridi pic.twitter.com/ekRLqMJj0L
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 1, 2023
دنیا نیوز کے مطابق شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر رہیں لیکن ذاتی مصروفیات کے باعث عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں ، شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کو دینا چاہتے ہیں ۔ واضح رہے کہ نجم سیٹھی کے سربراہ پی سی بی بننے کے بعد شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔