یوکرین اور روس کے درمیان شروع ہونے والی جنگ دنیا بند نہ کروا سکی -اب تک دونوں ممالک کے ہزاروں فوجی اور ہزاروں عوام اس جنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں مگر اب اس میں یو کرین حکومت کے اہم عہدے دار کی ہلاکت کی خبریں آرہیں جن کا ہیلی کاپٹر گرادیا

 

 

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے ، جس میں یوکرینی وزیر داخلہ اور 3 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 15 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ حادثے میں وزیر داخلہ ڈینس مونسٹیر کے علاوہ وزارت داخلہ کے 8 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں ان کے ڈپٹی وزیر سٹیٹ سیکریٹری بھی شامل ہیں ۔ ڈینس مونسٹیر کی ہلاکت روس یوکرین جنگ میں ہونے والی سب سےبڑی ہلاکت ہے ، لیکن ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ حادثہ تھا یا روس کے میزائلوں نے اسے نشانہ بنا یا ۔