عوام کے ساتھ ساتھ اب ادارے بھی اس بات پر متفق ہیں کہ پی ڈی ایم والے تحریک انصاف سے خوف کھا کر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اس کا اظہار الیکشن کمیشن نے اپنے ریمارکس میں دیا ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک میں انتخاب کروانا ہی نہیں چاہتیں -اب ایک بار پھر جب سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود الیکشن کرانے سے معذرت کی تو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی سندھ حکومت کی درخواست پر ہنگامی اجلاس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ اجلاس میں صوبائی حکومت کے مراسلے پر غور کیاگیا،مراسلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے انتخابات ملتوی کی درخواست کی گئی۔الیکشن کمیشن اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات15 جنوری کو ہی ہونگے، سندھ حکومت کو انتخابات کیلئے فول پروف انتظامات کاکہاہے ،کراچی اور حیدر میں کل الیکشن ہوں گے ،سندھ حکومت پرامن انتخابات کیلئے اقدامات کرے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن اس پر توہین عدالت لگا تا ہے یا اسلام آباد کی طرح سندھ کو بھی اور وقت دے دیتا ہے -اگر ایسا ہوا تو تحریک انصاف ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر جانبداری کاالزام عائید کرے گی –