پاکستان کی مشہور ماہر علم نجوم جو خود اپنی ازدواجی زندگی کامیابی سے نہ نبھا سکیں اور ان کی علیحدگی ہوگئی آج کل خان صاحب کے خلاف الٹا سیدھا بولتی رہتی ہیں اب انھوں نے عمران خان کی ازدوزجی زندگی کے حوالے سے بات کی ہے کہ یہ شادی 6ماہ سے زیادہ نہیں چلنے والی -اہر علم نجوم سامعہ خان نے عمران خان کی تیسرمی شادی کے بارے بھی پریشان کن دعویٰ کردیا ہے اور کہا ہے کہ “ان کی شادی 2023 سے آگے نہیں جا رہی ، چھ ،سات، آٹھ ماہ میں کسی وقت بھی آپ کو نیوز آ جائے گی

 

 

ان کا کہناتھاکہ عمران خان کا جارحانہ رویہ بھی ان کے لیے مناسب نہیں، یہ انہیں بند گلی کی طرف لے کر جائے گا ، پی ٹی آئی تو ختم نہیں ہوگی لیکن اس میں بہت سارے پریشر گروپس بن جائیں گے ، یہاں تک کہ عمران خان کی شادی بھی مجھے خطرے میں نظر آتی ہے ۔سامعہ خان نے کہاکہ جب بشریٰ بی بی اور عمران خان کا ستارہ دیکھیں تو اس وقت جو حال ہو گیا ہے ، یہی جملہ میں نے ریحام اور جب عمران خان کی شادی ہوئی تب بھی میں نے بولا تھا کہ یہ جوڑی ایسے ہے جیسے کوئی تلوار کے سائے میں ہوتا ہے ، آج وہی جملہ اس جوڑی کے لیے بول رہی ہوں کہ یہ ایک کنارے پر آ کے کھڑے ہو گئے ہیں ۔ اپنی بات کی ضاحت میں سامعہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب کا میرج ہاؤس ایسا ہے کہ جتنا بھی نبھا ہو ا وہ بشریٰ بی بی کی استقامت کی وجہ سے ہو گیا کیونکہ خان صاحب اپنے مزاج کے آدمی ہیں، یہ میرج اب مجھے اس سال سے آگے جاتی ہوئی نظر نہیں آ رہی۔ ستاروں کی روشنی میں آئندہ سال بھی عمران خان اقتدار میں نظر نہیں آرہے انھوں نے آخر میں کہا کہ خان صاحب کے بارے میں، میں ایک جملہ بولتی ہوں کہ وہ شکست کی توقع نہیں کر سکتے، ان کو  اپنی احتیاط کرنی چاہیے، وہ مقبول ہیں ۔

ہم بتاتے ہیں کہ پیش گوئیاں کرنے والے کیسے آنے والے وقت کے بارےمیں بات کرتے ہیں ابھ ذولفی بخاری کی اور بشریٰ بی بی کی ایک گفتگو لیک ہوئی جس پر سامعہ نے تکا لگا دیا کہ اب خان صاحب بشریٰ سے دوری اختیا رکریں گے اس لیے ان کے درمیان علیحدگی متوقع ہے