کل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی دھمکی دی تو پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کااعلان کردیا جس پر پورے لاہور میں ہلچل مچ گئی -جس کے بعد وفاقی حکومت نے گورنر کی حفاظت کے لیے رینجرز اور پولیس کو طلب کرلیا –
اس کے بعد امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو تو وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلٰی سے ڈی نوٹیفائی کرنے سے روک دیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز”کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں جاری لیگی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں وفاقی وزارت قانون سمیت لیگل ٹیم نے گورنر کو وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی تجویز دی ہے ، جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے بھی گورنر پنجاب کو وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے فی الحال روک دیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر کو لیگل ٹیم سے مزید مشورہ کرنے کی ہدایات کر دی ہیں ۔