بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف مایوس کن کپتانی کے بعد قوی امکان پید ا ہوگیا ہے کہ ٹیم کی قیادت کسی اور کھلاڑی کے سپرد کی جائے گی اور ٹیسٹ میں جس طرح بری طرح رضوان ناکام ہوئے تو سرفراز احمد کے ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ میچز میں واپسی اہمیت اختیار کرگئی ٹویٹر پر بھی سرفراز کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا –
سرفراز احمد کے گھر محمد رضوان کی دعوت https://t.co/2d3MC4Ag8K
— شاہد عمران شاہد (@solowritter) December 22, 2022
اب اطلاعات ہیں کہ سرفراز احمد نے اپنے ٹیم میٹس کو اپنے گھر کھانے کی دعوت دی – سرفراز احمد کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا گیا جس میں اظہر علی ، محمد رضوان اور حسن علی سمیت کئی کھلاڑی شریک ہوئے تاہم کپتان بابراعظم نجی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے جو کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے کیونکہ لوگوں کے اصرار کے باوجود تیسرے ٹیسٹ میں بھی سرفراز کو نہیں کھلایا گیا تھا جس پر بابر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا
سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے دعوت کا اہتمام بابراعظم کیوں شریک نہیں ہوئے ؟ وجہ سامنے آ گئی https://t.co/SyeJwbasKS
— Start pakistani (@PakistaniStart) December 22, 2022
۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بابر اعظم نے عشائیے سے قبل لاہور میں نجی مصروفیات تھیں۔ عشائیے میں کھلاڑیوں کی تواضع مختلف قسم کے کھانوں سے کی گئی جب کہ عشائیے سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی گئیں ۔