چند روز قبل پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے نریندر مودی کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی جس پر بے جے پی کے غنڈے نما رہنما بھڑک اٹھے اور ان میں سے ایک گیدڑ نے بلاول بھٹو کی جان لینے والے کے لیے انعامکی رقم بھی مقرر کردی
مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت لگائی ہے، بلاول بھٹو#arynewsurdu https://t.co/K7Tl1DrjSy
— ARY News Urdu (@arynewsud) December 20, 2022
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بلاول بھٹو کے خلاف بی جے پی کے مقامی رہنما منوپال بنسال نے اشتعال انگیزی کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بی جے پی کی جانب سے بھارت میں بلاول بھٹو کے خلاف ریلیاں نکالی گئی ہیں۔
بھارت میں میرے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے لگائی گئی، ثابت ہوا کہ میں نے جو کہا تھا وہ درست ہے، بلاول بھٹو@BBhuttoZardari pic.twitter.com/IsLJMzyWFN
— HUM News (@humnewspakistan) December 20, 2022
بلاول بھٹو نے نریندرا مودی کو گجرات کا قصائی اور ظالم انسان قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت میں بھی ایک دوسرا “اسامہ بن لادن َ ” اورَ ” ہٹلر َ” بیٹھا ہے جو مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن بنا رہا ہے -بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی سرکار کے ساتھ ساتھ انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی بھی سیخ پا ہو گئی ہے اور پاکستان اور اس نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔