گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ چکوال کے علاقے میں ایک کارنر میٹنگ میں دکھائی دیے -وہاں پر موجود ایک سیا سی رہنما نے جنرل ساحب کو سیاست میں آنے کی دعوت دے دی -شائید انہیں خود بھی علم نہ ہوگا کہ کوئی بھی سرکاری افسر ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال تک سیاست کرہی نہیں سکتا تاہم فیض حمید نے اس شخص کی گفتگو کو خوب انجوائے کیا تو ہر طرف شور مچ گیا کہ فیض حمید نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی
چکوال کی عوام نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے سیاست میں آنے کا مطالبہ کردیا،۔ گاوں لطیفال میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا pic.twitter.com/50xw4xh0Rm
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) December 15, 2022
بلکہ بعض یو ٹیوبرز نے تو انہیں وائس چئیر مین کا عہدہ بھی دے دیا -اس پر اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا اپنا ردعمل آگیا ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی سیاست میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے۔ جب رابطہ کرکے ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ دو سال کی پابندی یا اس کے بعد کبھی سیاست میں آئیں گے اور نہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آبائی گاؤں میں تھے جہاں ان کے رشتہ داروں اور مقامی افراد اکثر ان سے ملنے آتے ہیں۔ اس موقع پر ایک شخص نے ان سے درخواست کی کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سیاست میں شمولیت اختیار کریں۔
کبھی سیاست کا حصہ نہیں بنوں گا: سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید #Faizhameed #Politics https://t.co/pTSew2Dhyn pic.twitter.com/4TmdH3e4gW
— Dunya News (@DunyaNews) December 16, 2022
ایک بات تو کنفرم ہے کہ فیض حمید خواہ سیاست مین آئیں یا نہ آئیں وہ کپتان کو ضروری اطلاعات پہنچاتے رہے گے کیونکہ ان کے قریبی دوست اور ساتھی ابھی بھی فوج میں اہم عہدوں پر تعینات ہیں اور ان کا جھکاؤ بھی پی ٹیآئی کی جانب ہے اور ان کے خیال میں بھی تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتی ہے –