کل سپریم کورٹ نے ایک بڑا حکم نامہ جاری کیا تھا کہ پولیس اپنے فیصلے خود لے اور سیاسی اثر رسوخ سے خود کو دور رکھے -انھوں نے پنجاب اور کے پی کے حکومت کو بھی تنبیہہ کی کہ وہ پولیس کے کاموں میں مداخلت نہ کریں شائید اسی کا ری ایکشن ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ایک بڑا بیان سامنے ایا ہے
سی ٹی ڈی پنجاب کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی عمران محمود نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے ملزمان سی ٹی ڈی نے گرفتار کیے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ یا اسلام آباد سے اس کا کوئی تعلق واسطہ نہیں۔https://t.co/ets28a1dhJ pic.twitter.com/Mbfk06YZr9
— Dunya News (@DunyaNews) December 16, 2022
سی ٹی ڈی پنجاب کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی عمران محمود نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے ملزمان سی ٹی ڈی نے گرفتار کیے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ یا اسلام آباد سے اس کا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران محمود نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے ملزمان اور پیشرفت کے حوالے سے کہا کہ جو ہر ٹاؤن بم دھماکے کا کیس سی ٹی ڈی پنجاب میں درج ہوا اوراس کی تفتیش بھی سی ٹی ڈی نے کی، جو ہر ٹاؤن بم دھماکے کی تفتیش میں سپورٹ کرنے پر حکومت پنجاب اوروزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کا شکریہ اد ا کرتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت اور رہنمائی قدم بہ قدم ہمارے ساتھ رہی۔
جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت ایجنسی را ملوث۔۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب تمام تفصیلات سامنے لے آئے#IndianTerrorExposed pic.twitter.com/sl2LfFDk1W
— Farhad Saleem (@Farhadsaleem15) December 15, 2022
عمران محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سپورٹ سے سی ٹی ڈی پنجاب پاکستان کی صف اوّل کی انٹیلی جنس ایجنسی بن چکی ہے، میں چوہدری پرویزالہیٰ،آئی جی پنجاب اورحکومت پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایڈیشنل ائی جی کے مطابق جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں انڈیا کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت مل چکے ہیں جس کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں رہا کہ سارے پنجاب بالخصوص لاہور میں دہشت گردی میں دھماکے میں انڈیا اور”را”کے ڈائریکٹ ایجنٹ پوری طرح ملوث ہیں، اس سے پہلے ایسے ٹھوس ثبوت ہمارے ہاتھ نہیں لگے تھے –
Live?اسلام آباد ‘ وزیر داخلہ پاکستان رانا ثنا اللہ کی اہم پریس کانفرنس ‘ اعظم سواتی ‘ارشد شریف کیس Live ?Islamabad, Pakistan Interior Minister Rana Sanaullah's important press conference, Azam Swati, Arshad Sharif case #ranasanaullah #arshadsharif #az… https://t.co/1w8Eq4rYdn
— Daily Qudrat ( Pakistan Latest News ) (@DailyQudrat) December 13, 2022
عمران محمود کا مزید کہنا تھا کہ جوہر ٹاؤن بم دھماکے کیس کو ڈیڑھ سال پہلے ہی ورک آؤٹ کرلیاگیا تھا، انڈیا کے ایجنٹ تک پہنچنے، ان کی شناخت اورریڈ وارنٹ اور ثبوت حاصل کرنے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا، جیسے ہی انڈیا کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ملے،ہم نے کیس دنیا کے سامنے رکھ دیا۔یاد رہے کہ 2 روز قبل رانا ثنا اللہ نے ایک دھواں دھار پریس کانفرنس کرکے یہ کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے شب وروز کی محنت کے بعد جوہر ٹاؤن دھماکے کے ملزمان کا سراغ لگا یا ہے اور اس بات کے ثبوت ہیں کہ یہ دھماکہ بھارت کے ایما پر اور سازش کے نتیجے میں کیا گیا تھا –