اللہ پاک نے 1400 سال قبل قرآن پاک کے ذریعے وحی کرکے مسلمانوں کے لیے شراب حرام کردی تھی -اب ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا کے مختلف ممالک میں شراب نوشی سے ہزاروں افراد روزآنہ لقمہ اجل بن رہے ہیں – بھارت کی ریاست بہار سے افسوسناک خبر موصول ہوئی جہاں دو روز قبل بہار کے ضلع سارن میں زہریلی شراب پینے کے بعد متعدد افراد کی حالت خراب ہوئی تھی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ، ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی 3 افراد راستے میں موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ بقیہ 36 افراد کل اور آج دوران علاج چل بسے ۔پولیس نے شراب کی غیر قانونی دکانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔
بھارت:ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے درجنوں افراد ہلاک #trturdu https://t.co/rX88waAMke https://t.co/jF934PnXvv
— TRTURDU.COM (@trturducom) December 15, 2022
Bihar Hooch Tragedy بہار میں زہریلی شراب کا قہر، متعدد افراد ہلاک https://t.co/8mEjDnGjCT
— ETVBharat Urdu (@ETVBharatUrdu) December 14, 2022
بھارت میں سالانہ پانچ بلین لیٹر شراب پی جاتی ہے لیکن غربت کے سبب لوگ غیر معیاری یا کچی شراب پی جاتے ہیں جس سے اس طرح کے افسوسناک واقعات رونما ہوتے ہیں ۔ رواں سال ماہ جولائی میں بھی بھارتی ریاست گجرات میں زہریلی شراب پینے سے 42 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔مگر پاکستان بھی اس سے محفوظ نہیں ہے یہاں بھی لوگ پولیس سے چھپ کر یہ کام کرتے ہیں اور حرام موت مارے جاتے ہیں –