عمران خان گزشتہ 8 ماہ سے شور مچا رہے تھے کہ کچھ بیرونی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنئے کی سازش پھیلارہی ہیں مگر عوام کے علاوہ کوئی ان کی بات کو اہمیت نہیں دے رہا تھا اب پہلی بار سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے بھی پاکستان کے خلاف عالمی سازش کا اعتراف کر لیا ، کہا کہ عالمی ادارے ہمیں اقتصادی طورپر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ا کا اشرہاسی طرف ہے جس کا اظہار عمران خان مسلسل کرتے چلے آرہے تھے کہ جب پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کرجائے گی تو دشمن ممالک اپنی مرضی کی شرط رکھ کر ہماری خودمختاری کاسودا کرلیں گے
امریکا کو کہتے ہیں غلامی قبول نہیں دوست رہیں گے ، مولانا فضل الرحمان@MoulanaOfficial pic.twitter.com/1dIlKtAEie
— HUM News (@humnewspakistan) December 7, 2022
انھوں نے طاقتور حلقوں کو سناتے ہو ئے قانون دانوں سے کہا کہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کاپہلا ستون اسلام ، دوسرا جمہوریت ، تیسرا پارلیمنٹ جبکہ چوتھا وفاقی نظام ہے ، ملکی آئین کے دائرہ کار سے تجاوز کرنا عدم توازن کا باعث بنتا ہے ، کوئی اپنے اختیارات سے تجاوز کرے تو ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے ۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا عالمی قوتوں کو واضح پیغام#بلوچستان_مولانا_فضل_الرحمان_کا pic.twitter.com/UGZ01kHUFZ
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) December 7, 2022
فضلالرحمان نے کہا کہ تمام عالمی ادارے ترقی پذیر ملکوں کو کنٹرول کرتے ہیں ، ان کا کام ہی ترقی پذیر ممالک کو کمزورکر کے وہاں اپنے پنجے گاڑنا ہے -اور یہی کچھ اب ہمارے ساتھ ہورہا ہے اس لیے ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے عمران خان بھی جلسوں میں یہی کہتے رہے ہیں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہیے ہمین کسی ملک کے کہنے پر اپنے فہیصلے لینے یا بدلنے نہیں چاہیں -انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے وسائل پر سب سے زیادی بلوچستان کے لوگوں کا حق ہے اور یہ اس حق سے انہیں محروم نہیں کیا جاسکتا –