خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ اور اس کی حریف جماعتوں کی مقبولیت میں کمی آتی جارہی ہے اور آج اس میں ایک اور اہم سیاسی شخصیت نے اپنا حصہ ڈال دیا – مسلم لیگ(ن)کی خیبرپختونخوا کی نائب صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شازیہ اورنگزیب نے پارٹی عہدے اور رکنیت سے استعفی دے دیا۔
شازیہ اورنگزیب امیرمقام کے رویے سے دلبرداشتہ اور مایوس تھیں جس کا تزکرہ انھوں نے اپنے استعفے میں بھی کیا – شازیہ اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ون مین شو ہے، فرد واحد کی ایماء پر چل رہی ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ(ن)لیگ کے صوبائی صدر 15 ارب روپے کے فنڈز شانگلہ لے گئے، صوبائی صدر نے پورے صوبے کو یتیم کردیا ہے۔احتجاجاً اپنی بنیادی رکنیت اور عہدے سے مستعفی ہورہی ہوں۔�شازیہ اورنگزیب اے این پی چھوڑ کر نون لیگ میں آئیں تھیں اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اے این پی میں واپس جاتی ہیں یا تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیتی ہیں –