مینار پاکستان پر دوسال قبل ایک نہایت ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جب ٹک ٹاکر عائشہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ایک نہایت شرمناک منصوبہ بنا یا اور پھر وہاں پر موجود لوگوں کی ویڈیوز بنا کر ان سے پیسے وصول کرتی رہی -مگر پھر اس کے ساتھی نے ہی اس کےجھوٹ کاپول کھول دیا تھا اور دونوں کے اختلافات کے سبب انہیں حوالات کی ہوا کھانا پڑی تھی اب ایک بار پھر اسی کیس میں عائشہ اکرام کو عدالت نے پھر پابندسلاسل کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے –
مینار پاکستان بدسلوکی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتےہوئے خاتون عائشہ اکرام کو گواہوں سمیت گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے گواہ پیش نہ ہونے پر عائشہ اکرام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے pic.twitter.com/vVJ2eqfMZQ
— RP NEWS HD (@RPNEWSHD1) December 9, 2022
مینار پاکستان میں بدسلوکی کیس میں عائشہ اکرام کو گرفتار کرنے کاحکم https://t.co/0rWIEopq7t pic.twitter.com/JIaIMlgMCx
— GNN (@gnnhdofficial) December 9, 2022
مینار پاکستان بدسلوکی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتےہوئے گواہ پیش نہ ہونے پر عائشہ اکرام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور متعلقہ ایس ایچ او کو عائشہ اکرام سمیت دیگر گواہوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا گیاکہ عدالت نے مدعیہ مقدمہ کو گواہوں سمیت پیش ہونے کا حکم دیا مگر کسی نے بھی عدالتی احکامات کو اہمیت نہیں دی لہٰذا وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہیں ،عدالت کا کہنا تھا کہ متعلقہ ایس ایچ او خاتون کو دیگر گواہوں سمیت گرفتار کر کے عدالت پیش کریں۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت5جنوری تک ملتوی کر دی ۔