راولپنڈی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک منفرد ٹیسٹ بن گیا جہان انگلینڈ نے پہلے دن 500 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا اس کے بعد 657 رنز بنائے 4 کھلاڑیوں نے چنچریاں سکور کین اور اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے بھی بہترین کھیل پیش کیا پاکستانی اوپننگ جوڑے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 200 رنز کسے زیادہ کا اوپننگ سٹینڈ دیا اور پھر بابر اعظم نے بھی سنچری بناڈالی –
رمیز راجہ پنڈی ٹیسٹ ہارنے پر مایوس، ٹیم کو جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایتhttps://t.co/Zjj5h0TG6t#DunyaNews #Rawalpindi #PAKvENG pic.twitter.com/e4ZCQuliP6
— Dunya News (@DunyaNews) December 6, 2022
پاکستان نے 550 سے زیادہ رنز بنائے اور تیسری اننگ میں انگلینڈ کو اس طرح کھل کر کھیلنے نہ دیا مگر انگلینڈ نے انتہائی دلیرانہ فیصلہ کیا کہ میچ کو دلچسپ بنا یا جائے بین سٹروکس نے 373 رنز کا ٹارگٹ پاکستان کو دے دیا -پاکستان کی جانب سے امام الحق اور سعود شکیل نے بہترین مزاحمت کی اور ایک مرتبہ 50 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 80 رنز درکار تھے اور اس کے 5 کھلاڑی باقی تھے مگر اس وقت پانی کے وقفے کے فورا بعد پاکستانی کھیلنا بھول گئے اور جب آپ رنز نہیں بنائیں گے تو دوسری ٹیم سمجھ جاتی ہے کہ اب ہم آسانی سے انہین دبوچ سکتے ہیں
انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی! pic.twitter.com/qhoQxlzMEh
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) December 5, 2022
جب بیٹسمین کھیلنا چھوڑ دیں تو باؤلرز تجربات کرنا شروع کردیتے ہیں اور یوں وکٹ پر ٹھرنا بیٹسمین کے لیے مصیبت بن جاتا ہے اور یہی پاکستان کے ساتھ ہوا جونہی انگلینڈ نے دیکھا کہ اب یہ میچ ڈرا کرنے کے لیے کھیل رہے ہیں انھوں نے 11 کے گیارہ کھلاڑی وکٹ پر جمع کرلیے پاکستان کے 5 کھلاڑیوں نے 26 اوور کھیل کر 13 رنز بنائے اور اس کی پانچوں وکٹیں گرگئیں اور یوں پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا –