آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے 13 جماعتی اتحاد کو چاروں شانے چت کردیا -آزاد کشمیر میں ہونے والے 3 علاقوں میں پی ٹی آئی نے واضح مارجن سے اپنے مخالفین کو شکست دے دی – جہلم ویلی میں پی ٹی آئی نے لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کی ہے، 10 میں سے 8 یونین کونسلز پی ٹی آئی نے جیت لیں-اپوزیشن کے حصے میں صرف 2 سیٹیں آئیں -اسی طرح لویئر نیلم میں پی ٹی آئی رہنما راجا الیاس کے بھائی سمیت 7 نشستوں میں سے 4 پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماا و ررکن اسمبلی میاں وحید اپنی یونین کونسل سے بھی ہار گئے ۔
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخاب کا پہلا مرحلہ، تحریک انصاف کو برتری حاصل
🔗 https://t.co/VoLQ5YXBvq#AajNews #LocalBodyElection #AzadKashmir pic.twitter.com/VxNpkxwjSx
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) November 29, 2022
صرف مظفر آباد میں پی ڈی ایم کسی حد تک تحریک انصاف کا مقابلہ کرتی نظر آئی مگر پلہ یہاں بھی تحریک انصاف کا ہی بھاری رہا-مظفرآباد شہر میں لوکل کونسلر کی 13 نشستوں پر پی ٹی آئی ، 10 پر ن لیگ اورآزاد7پر جبکہ 4 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخاب میں پی ٹی آئی نے تمام جماعتوں کو پچاڑ دیا۔۔۔ 34 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر@MalikAa68467594 pic.twitter.com/8vQ5wJDJsh
— Hamza paracha pti (@HamzaPa75780966) November 28, 2022
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں 45 سیٹوں میں سے 25 سیٹیں پی ٹی آئی نے جیت لیں 💪
اور یہی ڈر انکو انتخاب میں جانے سے روک رہا ہے pic.twitter.com/bwWCjKxUlf
— M Imran rehman (@Muhamma71341472) November 27, 2022
مظفرآباد شہر سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تعلق زیادہ تر پی ٹی آئی سے ہے، جو ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑے تھے۔اس طرح وہ 7 نشستیں بھی پی ٹی آئی کے پاس جائیں گی جس کے بعد ان کی نشستوں کی تعداد 20 ہوجائے گی جبکہ پی ڈی ایم کی کل ملاکرنشستیں 14 بنیں گی –