پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کا طیارہ پشاور میں لینڈنگ کے دوران کنٹرول برقرار نہ رکھ سکااور رن وے سے ہی پھسل گیا تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پائلٹ کی ذہانت کے باعث تباہی سے بال بال بچ گئی جس نے لینڈنگ میں پھسلنے کے بعد اپنی دماغی موجودگی سے پرواز کو کنٹرول کیا۔طیارہ ٹیکسی وے کے قریب پھنس گیا۔ مسافروں کو ایئرپورٹ کے لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا۔ ادھر پشاور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 351 دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔

مسافروں نے تاخیر پر حکام کے خلاف احتجاج کیا اور سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایت کی۔دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے طیارے نے پرندے سے ٹکرانے کے بعد لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق جدہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 860 کو پرندے سے ٹکرانے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر اترنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بوئنگ 777 کا انجن معجزانہ طور پر نقصان سے بچ گیا۔