آج وزیرآباد کے قریب عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے مگر اللہ تعالیٰ نے ان کی جان بچالی –

 

اے آر کی فوٹج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے عمران خان کا نشانہ باندھ کر فائرنگ کی تاہم اس کے پیچھے کھڑے شخص نے فورا اس قاتل کا ہاتھ پکڑا مگر اس دوران گولیاں چل گئیں-

 

جو جلوس میں شامل مختلف افراد کو لگیں -عمران خان بھی فائرنگ کی زد میں آ ئے اور ان کی ٹانگ پر ایک یا زائید گولیاں لگیں ان کی جان بھی بچ گئی اور ان کا سر اور سینہ محفوظ رہا اس کے بعد عمران خان نے ایک بار پھر کنٹینر کے دروازے پر آکر لوگوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا -پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک نہیں 2 لوگ تگے ان میں سے ایک نے پہلے گولی چلائی جس سے لوگوں کی توجہ اس طرف ہوئی تو دوسرے شخص نے آتومیٹک اسلحہ سے برسٹ ماردیا مگر ابھی تھ اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی تام یہ بعد کنفرم ہے کہ اس حملے میں شامل فیصل بٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفیش شروع کردی گئی ہے کہ اس نے یہ حملہ کس کے کہنے پر کیا –