عمران خان کا لانگ مارچ جو کل لبرٹی سے شروع ہوا تھا اس میں ہزاروں افراد کی شرکت کے بعد حکومت نے لچک کامظاہرہ کرتے ہو ئے پی ٹی آئی کے ساتھ مزاکرات کرنے کی حامی بھرلی – عمران خان کو کل ایک اور کامیابی اس وقت بھی ملی جب حامد خان گروپ کا پینل سپریم کورٹ بار لا کاالیکشن جیت گیا – اور حکومت کا حمایت یافتہ عاصمہ جہاںگیر گروپ 4 سال بعد الیکشن ہارا -اس سے بھی پی ٹی آئی کو بہت اعتماد ملا کیونکہ کسی بھی قسم کے انقلاب یا تحریک میں وکلا کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے اسی لیے اب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے لاہور کے لبرٹی چوک سے جمعہ کو شروع ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کابینہ کمیٹی میں مزید ارکان کا اضافہ، کمیٹی 13 رکنی کردی گئی
اتحادی جماعتوں سے سردار خالد مگسی، مولانا حسن بلوچ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا
طارق بشیر چیمہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا نام بھی کمیٹی میں شامل pic.twitter.com/JuaGQ6b45N
— The Verifíed (@TheVerifLive) October 29, 2022
ذرائع کے مطابق نو رکنی کمیٹی کی سربراہی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کریں گے۔ جبکہ ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ کمیٹی میں اتحادی حکومت کے رہنما ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسد اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔اب اس کمیٹی میں 4 ارکان کا ضافہ کرکے اس کی تعداد 13 کردی گئی ہے –
ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ لانگ مارچ کے پرامن انعقاد، امن و امان برقرار رکھنے اور سیاسی مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ مارچ کے حوالے سے کسی کو مذاکرات کرنا ہوں گے تو کمیٹی سے بات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم
پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو دھمکیاں دینے والا رانا ثناء خاں ڈر گیا ابھی سے، حکومت نے مزاکرات کے لیے پیشکش کردی گئی۔
پی ٹی آئی کا واضح مؤقف ہے کہ صرف جنرل انتخابات کی تاریخ پر بات ہوسکتی ہے اسکے علاوہ کسی چیز پر نہیں#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/mo57JRushi— Sami Ibraheem (@Samiibraheim) October 29, 2022
جمہوری لوگ ہیں اور بات کرنے کو تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس سے قبل جمعہ کو سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ہزاروں حامیوں نے اپنے جانشین کی حکومت کو چیلنج کرنے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے کے لیے دارالحکومت اسلام آباد کی طرف ایک لانگ مارچ شروع کیا۔اب دیکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی اس پر کیا جواب دیتی ہے