قابل اور دیانتدار اینکر ارشد شریف کی موت پر پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ پاکس فوج بھی دکھی نظر آئی اسی لیے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کرنے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے آئی ایس پی آرنے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات بلند فرمائے ، دکھ کی اس گھڑ ی میں ارشد شریف کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
سنیئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر آئی ایس پی آر کا اظہار افسوس pic.twitter.com/tLu3L0FM6K
— Mughees Ali (@mugheesali81) October 24, 2022
وزیراعظم شہبازشریف نے کینیا کی حکومت سے رابطہ کیا اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا جس پر کینیا کے صدر کی جانب سے ارشد شریف کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔ صدر ولیم روٹو نے شہبازشریف کو میت کی وطن واپسی کا عمل تیز بنانے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ارشد شریف کی والدہ سے ٹیلی فون پر تعزیت! ارشد شریف کی وفات کی خبر پر بے حد رنج ہوا، وزیراعظم کا اظہار افسوس#ARYNews #ArshadSharif pic.twitter.com/0keRynN8B6
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) October 24, 2022
پولیس نے اپنے بیان میں الزام لگایا تھا کہ ارشد شریف کے ڈرائیور کی گاڑی نہ روکے جانے کے سبب ان کو ٹارگٹ کیا گیا مگر اس بات میں دور دور تک کوئی صداقت نظر نہیں اتی کیونکہ کینیا میں تواتر کے ساتھ اس طرح کے جرائم ہون امعمول بن چکا ہے اور کینین پولس جعلی انکاؤنٹرز کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنام ہے –