نواز شریف کے خاندان پر شدید تنقید اور عمران خان کی شخصیت اور پالیسیوں کی مسلسل حمایت اور میڈیا پر آکر بیانات دنیے سے پیپلز پارٹی بہت ناراض ہے اور اب جب انھوں نے آرمی چیف کے خلاف کھل کر بات کی تو پارٹی کے صبر کا پیمانہ جواب دے گیا اور اب وہ کسی حد تک بھی جانے کو تیا ر ہیں اسی سلسلے میں اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے عمران خان کی حمایت کرنے اور پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پیپلز پارٹی پنجاب نے سینئر قانون دان اور پارٹی کے بانی رہنما اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے مسلسل پارٹی پالیسیوں کی خلافورزی پر آصف علی زرداری کی ہدایت پر اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ پارٹی سے سینئیر رہنما انہیں پیپلز پارٹی میں نہیں دیکھنا چاہتے -کیونکہ ان کے رینک اور پائے کا کوئی بھی سیاست دان پارٹی میں موجود نہیں ہے
صبح سے چند چینلز پر چرچا تھا آج PPP آرمی چیف مخالف بیان دینے پر اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت سینٹرل ایگزیکیٹیو کی رکنیت ختم کرے گی انکے خلاف قرارداد منظور کرے گی بلاول بھٹوصدارت میں اجلاس ضرور ہوا مگر PPP نے اعتزاز صاحب کی سرزنش بھی نہ کی ن لیگی کابینہ والے جو چاہیں کہتے رہیں pic.twitter.com/XHVjCx7zW4
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) October 14, 2022
https://twitter.com/SyedNaqiKazmi8/status/1581212052965666816
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کو فوری طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی سے نکالنے کی متفقہ قرار داد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوائی جا رہی ہے جس کے بعد پارٹی کے لوگ اتوار کے روز اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراؤ بھی کریں گے ۔اب دیکھتے ہیں کہ اعتزاز احسن اس پر کیا ری ایکشن دیتے ہیں -مگر اعتزاز احس نے پائے کا ایک بھی سیاست دان پیپلز پارٹی کے پاس نہیں ہے اور یہ بات کا اعتزاز احسن کو اچھی طرح علم ہے –