الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج کیا گیا محفوظ فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16اکتوبر کو ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہی ہونگے ۔اس کے بعد نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا شدید امتحان شروع ہوگیا ہے کیونکہ سیلاب کے بعد سندھ اور بلوچستان مین سیاسی صورتحال بہت ھد تک تبدیل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے جس کا بھرپور فائدہ پی ٹی آئی اٹھا سکتی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد سندھ اور وفاقی حکومتیں کیا قدم اٹھاتی ہیں
ضمنی انتخابات ملتوی کرنے سےمتعلق حکومتی درخواست مسترد
چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اہم اجلاس میں اہم فیصلہ کرلیا گیا
ضلع کرم کےعلاوہ تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبرکوہی ہوگا، الیکشن کمیشن#ECP #ByElection pic.twitter.com/cMBgJQcBqt
— Sikandar Dogar (@sikandardogar1) October 11, 2022
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت ضمنی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران اور اعلیٰ افسران شریک ہوئے،اجلاس میں چیف سیکرٹریز، آئی جیز پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے علاوہ سیکرٹری داخلہ و دفاع، ڈی جی ایم او اور ڈی آئی جی ایف سی بھی شریک ہوئے -یاد رہے کہ ان ضمنی انٹخابات میں عمران خان قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں -اگر عمران خان 5 یا اس سے زائید سیٹوں پر انتخاب جیت گئے تو یہ حکومت کے لیے بہت بڑا جھٹکا ہوگا
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزارت داخلہ کی ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے اعلان کیا ہےکہ قومی ، صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہی کرائے جائیں گے pic.twitter.com/4FVVN17ncq
— Naeem Mehboob (@naeemmehboob) October 11, 2022
بریکنگ نیوز
ضمنی انتخابات ملتوی کرنے سےمتعلق حکومتی درخواست مسترد
چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اہم اجلاس میں اہم فیصلہ کرلیا گیا
ضلع کرم کےعلاوہ تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبرکوہی ہوگا،
الیکشن کمیشن@SehrishShakel @Atifrauf79 pic.twitter.com/0O6j4nSADk
— Arshad Mirza (@ArshadMirza006) October 11, 2022
الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے کرم کے علاوہ تمام حلقوں میں ماحول پرامن ہے اس لیے وہاں انتخابات اسی تاریخ کو ہی ہوں گے البتہ کرم ایجنسی میں ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان امن وامان کی صورحال کی بحالی کے بعد کیا جائے گا