جائیداد کےلالچ میں ایک کرئے دار نے اپنے مالک مکان کے 4 افراد کو بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ رفتہ رفتہ ٹھکانے لگانے کا پروگرام بنایا اور اس پر فلمی انداز میں عمل درآمد شروع کردیا اس کے لیے اس نے 11 سال لگائے -اس ظالم شخص نے 3 بھایئوں کی زندگی کا چراغ گل کیا اور چوتھے بھائی کو نشے پر لگا یا پھر اس کو غائب کردیا
راولپنڈی پولیس نے پورے خاندان کو قتل کر کے جائیداد ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ تین بھائیوں کو مختلف دورانیوں میں قتل کرنے والا کرائے دار خاندان پولیس کے شکنجے میں، تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کو موثر تفتیش کے ذریعے سخت سے سخت سزا دلوائی جائیگی۔ سی پی او راولپنڈی pic.twitter.com/xrLTnoeTu4
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) October 5, 2022
پولیس کے مطابق ملزم نے 2سال میں 3 بھائیوں کو راستے سے ہٹایا اور چوتھے بھائی واجد کو 11 سال پہلے نشے کی لت لگا دی تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا – راولپنڈی میں کرائے دارنے کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کیلئے 4سگے بھائیوں کو راستے سے ہٹا دیا . پولیس کے مطابق 27 ستمبر کو ماجد نامی شخص کا قتل ہوا تو اس کی تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک رکشہ کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا ، رکشہ ڈرائیو رعمران کو جب مشکوک گھبراہٹ پر پکڑا تو 11 سال پرانا پلان سامنےآیا اور لرزہ خیز 3 قتل کی کہانی سامنے آگئی. راولپنڈی پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے گھناؤنا منصوبہ بے نقاب کردیا
، لالچی کرائے دار کی اس منصوبہ بندی کی وجہ اس کے مالک مکانون کی پیر ودھائی کے محلہ اسلام پورہ میں تقریباً 96 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد تھی جس پر اس کی نظر تھی . ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی پولیس وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ مقتولین کی اس علاقے میں تقریباً 7 سے 8 کنال جائیداد ہےجس کی قیمت کروڑوں میں بنتی ہے ۔
راولپنڈی؛ دو سال قبل کیئے گئے قتل کو حادثاتی موت کا ڈھونگ رچانے والا ملزم گرفتار #BaaghiTV #Pakistan #Islamabadhttps://t.co/iIafRvVlhT
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 5, 2022
،ملزم نے اپنی پلاننگ میں عمران کو شامل کیا جبکہ عمران نے عامر نامی شخص سے اسلحہ حاصل کیا،پولیس تینوں کو گرفتار کرچکی ہے ملزم عمران ماجد نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہو رہا تھا، مقتول 19 جولائی 2022 کو قتل کیے گئے اپنے بھائی ساجد کے کیس کا مدعی بھی تھا، انکے تیسرے بھائی ارشد کو 2 سال پہلے پمز میں قتل کرکے موت حادثاتی ہونے کا ڈھونگ رچایا گیا تھا، ان سب کا ماسٹر مائنڈ ان کا اپنا کرائے دار جاوید اکرام ہے ۔جوان کے ساتھ گزشتہ 10سالوں سے رہ رہا تھا اور وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ یہ شخص ان کے خاندان کواس طرح برباد کردے گا –