آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
تاہم اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
وسطی اور جنوبی پنجاب اور زیریں خیبرپختونخوا میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔