کراچی میں چند روز قبل سائیکل میں بارودبھر کر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے مارکیٹ میں دھماکہ کیا گیا تھا جس میں ایک خاتون اللہ کو پیاری اور 14 افراد زخمی ہوئے تھے سی سی ٹی وی فوٹج کے ذریعے سائیکل لانے والے شخص کا تعاقب کیا گیا اور پھر اسے ہلاک کردیا گیا
فورسز کی کارروائی کے دوران مارے گئے دہشتگرد اللّٰہ ڈنو کو صدر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی شناخت کرلیا گیا ہے۔
اللّٰہ ڈنو ہی بارود سے بھری سائیکل صدر لایا تھا اور اس بدبخت ظالم شخص نے ہی ریموٹ سے دھماکا کیا۔
ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم ایس آر اے کے دہشت گرد اللّٰہ ڈنو کا تعلق تھرپارکر سے ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملزم اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ آج ایک اور دہشت گردی دہشتگردی کی کارروائی کی تیاری کررہا تھا۔
جب سیکیوریٹی فورسز وہاں پہنچیں تو ان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اللہ ڈنو ہلاک ہوگیا