مسلم لیگ کے سینئررہنما او ر سابق سینیٹرچوہدری تنویر کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن حکام نے چھاپہ مارا -یہ چھاپہ ان کی راولپنڈی میں رہائش گاہ پر مارا گیا۔چھاپے کے وقت چوہدری تنویر کے بیٹے کی ولیمہ کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر جاری تھی اور انٹی کرپشن ٹیم کئی گھنٹے تک ان کا انتظار کرتی رہی ۔
مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر پر 45 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔حکام کے مطابق سابق سینیٹر نے مقبوضہ اراضی پر غیر قانونی گھر اور پلازہ تعمیر کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 2019 میں ایف بی آر کے بے نامی زون نے سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیشن اتھارٹی میں ریفرنس دائر کیا تھا۔