بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر جس میں چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور سینئر بھارتی دفاعی اہلکار سوار تھے، بدھ کو تامل ناڈو کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے حادثے کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر پر کل 14 افراد سوار تھے جن میں بھارتی دفاعی معاون، آئی اے ایف کے پائلٹ اور سکیورٹی کمانڈوز شامل ہیں۔
حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ ایک اور ٹویٹ میں، اے این آئی نے تصدیق کی کہ دو باڈیز ، جو 80 فیصد جھلس گئی تھی، کو علاقے کے مقامی لوگوں نے ایک مقامی اسپتال لے جایا۔ حادثے کے علاقے میں کچھ انسانی باقیات نیچے کی طرف دیکھی جا سکتی ہیں۔ جن کو نکالنے اور شناخت کی جانچ کرنے کی کوششیں جاری ہیں
انڈیا ٹوڈے کے مطابق، حادثے مین تین لوگوں کو بچا لیا گیا ہے، لیکن وہ بھی سبھی شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ویلنگٹن چھاؤنی منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، سی ڈی ایس بپن راوت اپنے عملے اور خاندان کے افراد کے ساتھ ایم آئی سیریز کے ہیلی کاپٹر پر سوار تھے جب یہ تامل ناڈو کے کوئمبٹور اور سلور کے درمیان گر کر تباہ ہو گیا۔قریبی فوجی اڈوں سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حادثے میں جنرل بپن راوت ان کی اہلیہ سمیت 12افراد کی اموات کی خبریں آرہی ہیں یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ یہ حادثہ فنی خرابی کی وجہ سے ہوا یا اس میں تخریب کاری کاعنصر شامل ہے – بھارتی جنرل اکثر پاکستان کے خلاف سخت بیانات اور دھمکیاں دینے کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے تھے