پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم کے اسکواڈ کی تین ارکان کا کورونہ ٹیسٹ مثبت آگیا ھے لیکن ان کھلاڑیوں کے نامون کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا کہ وہ کون کون ہیں ؟ ۔
اسکواڈ کی ارکان حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ویسٹ انڈیز سیریز سے پہلے کے کیمپ میں حصہ لے رہی تھیں ۔
بورڈ نے کہا کہ ان کا کل (بدھ) معمول کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میںپازیٹو آیا تھا اور وہ 10 دن کےلیے قرنطینہ کریں گی ، جو 6 نومبر کو ختم ہونا ہے۔
دریں اثنا، اسکواڈ کی دیگر ارکان 2 نومبر تک تنہائی میں رہیں گی اور 29 اکتوبر سے ہر متبادل دن ٹیسٹ کرائیں گی تاکہ باقی ارکان میں وائرس کے مزید ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
پی سی بی کوویڈ 19 پروٹوکول کے مطابق، اسکواڈ کے تمام ارکان دو منفی ٹیسٹوں کی واپسی کے بعد بائیو سیکیور ببل میں شامل ہوئے تھے۔ ان اسکواڈ کے ارکان کو مئی میں کوویڈ 19 کے لیے ویکسین لگائی گئی تھی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز 8، 11 اور 14 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔