افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نے ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کے لیے غلط ٹیم سلیکٹ کرنے پر افغانستان کی قومی ٹیم سے استعفیٰ دے دیا – تاہم وہ کھلاڑی کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے راشد خان کے اس جرات مندانہ فیصلے کو عوام کی طرف سے زبردست ہزیرائی مل رہی ہے اس طرح کا ایک استعفٰی عمران خان نے بھی دیا تھا جب ان کی کپتانی کے دوران سیلیکٹرز نے ان کی مرضی کے خلاف کھلاڑیوں کو منتخب کیا
راشد خان نے جمعرات کو افغانستان کے ٹی 20 کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان سے سلیکٹرز نے مشاورت نہیں کی جب کہ وہ اگلے ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو حتمی شکل دے رہے تھے۔
افغانستان کے سلیکٹرز نے راشد کو کپتان مقرر کیا تھا جبکہ تجربہ کار وکٹ کیپر محمد شہزاد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ افسر زازئی اور فرید احمد ملک کو دو اسٹینڈ بائی کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تاہم ، چند لمحوں کے بعد ، ایک حیرت انگیز پیش رفت میں ، راشد خان نے ٹی 20 ٹیم کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔
پاکستان میں بھی ٹی ٹوینٹی سکواڈ کے حوالے سے بابر اعظم سمیت پوری قوم کو ٹیم سلیکشن پر اعتراض ہے -اعطم خان اور آصف علی کی شمولیت اور شرجیل عامر شعیب اور فخر زمان کو ریجکٹ کرنے پر پوری قوم جانتی ہے میچ کے نتائج کیا ہونگے
بابر اعظم بلاشبہ اس وقت اپنے عروج پر ہیں دنیا کے 5 بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا موازنہ کیا جارہا ہے وہ رمیز راجہ کی نسبت بہت بڑے کھلاڑی ہیں ان کو بھی چاہییے کہ میرٹ پر کھلاڑیوں کو کھلائیں ٹیم کے لیے راشد خان جیسا رویہ اپنائیں تاکہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بہترین پرفارم کرسکے