پاکستان میں خواتین بھی وارداتیں ڈالنے لگیں ہیں یہ گینگ کی شکل میں پاکستان کے مختلف شہروں میں گھر میں اکیلی خواتین کو اپنا شکار بناتی ہیں -آج اس کا شکار میانوالی کا ایک گھرانہ بنا – میانوالی کے علاقے کندیاں میں خانہ بدوش عورتیں گھر میں داخل ہو کر خاتون سے 19 لاکھ روپے اور تین تولے زیور لے لوٹ کر لے گئیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق خانہ بدوش ڈکیت عورتوں نے پہلے ریکی کر کے خاتون کے گھر پہ اکیلا ہونے کی یقین دہانی کی اور پھر گھر میں داخل ہو کر خاتون خانہ کو گھیر لیا اس کو اپنی باتوں میں لگائے رکھا ، اسی دوران باقی خانہ بدوش عورتوں نے خاموشی سے گھر کی تلاشی لی اور ایک صندوق سے 19 لاکھ روپے اور 3 تولے زیور نکال لیا ۔واردات کے بعد ملزم عورتیں فرار ہو گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔