پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید شعیب ملک سے شادی کے بعد آجکل خوب خبروں میں ہیں اس کے علاوہ وہ پی ایس ایل میچز کے دوران گراؤند میں بھی بیٹھی نظر آئیں اور ان پر ایک بار ہوٹنگ بھی کی گئی مگر وہ شعیب کے ساتھ شادی اور اپنے پرستاروں کے ساتھ آج کل بہت خوش ہیں جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر کرتی رہتی ہیں – پاکستانی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہراور کرکٹر شعیب ملک کو معجزہ قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ثناء جاوید اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے یہ جوڑی مسلسل خبروں میں ہے۔
حال ہی میں کھیلی جانے والی لیگ، پی ایس ایل کے میچز کے دوران بھی ثناء جاوید اپنے شوہر شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آئیں اور بہترین کھیل پیش کرنے پر اُنہیں اپنا ہیرو بھی قرار دیا۔اب ثناء جاوید نے اپنی تازہ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک قول شیئر کیا ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ’کبھی کبھی معجزہ صرف اچھے دل والے لوگ بھی ہوتے ہیں۔‘ثناء جاوید نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں شعیب ملک کو معجزہ قرار دیا۔مگر شعیب ملک پی ایس ایل مین کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے تھے اور ان کی کراچی کنگز ٹورنامنٹ میں بری طرح ہار گئی تھی اور سیمی فائنل تک بھی نہ پہنچ سکی تھی مگر پھر بھی ثنا جاوید کو وہ معجزہ نظر آئے تو کیا کہا جاسکتا ہے –