یہ رمضان نسیم شاہ کے لیے بہت مبارک ثابت ہوا کیونکہ پہلے ان کی ٹیم پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی اور اب انہیں برطانوی ہنڈرڈ لیگ میں بھی سیلیکٹ کرلیا گیا ہے -اسی لیے اپنے رب کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کرنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔
اس سے قبل بابراعظم، افتخار احمد اور امام الحق بھی عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ چکے ہیں۔واضح رہے کہ نسیم شاہ، بابر اعظم اور افتخار احمد حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں تھے۔نسیم شاہ نے اسلام آباد کی نمائندگی کی جو کہ پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح قرار پائی، اس کے علاوہ بابراعظم پشاور زلمی کے کپتان تھے جب کہ افتخار احمد ملتان سلطانز کی نمائندگی کررہے تھے ۔ملتان سلطان کی ٹیم چوتھی بار فائنل میں پہنچی تھے جس کی کامیابیوں اور فتوحات میں افتخار احمد نے اہم حصہ دالا تھا –