نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان سپر لیگ میں پرفارم کرنے والے عثمان خان کو تریبتی کیمپ میں شرکت کیلئے بلایا گیا ہے �تتاہم سب سے حیران کن پرفارمنس دکھا کر اپنی ٹیم اسلام آباد یونائٹڈ کو ٹرافی جتوانے والے عماد وسیم کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کیے جانے کا امکان ہے۔ عماد کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لی ہے، جب تک وہ باضابطہ طور پر اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لے لیتے۔ سلیکٹرز ان کے انتخاب کیلئے غور کرنے سے قاصر ہیں۔اس لیے امید ہے کہ عماد وسیم اس بارے میں جلد میڈیا ٹاک کے ذریعے اہم اعلان کریں گے -یا یہ بھیہوسکتا ہے کہ وہ دوسرے ممالک میں لیگ ٹورنامنٹ کھیلنے کو زیادہ اہمیت دیں کیونکہ وہاں انہیں زیادہ پیسہ ملے گا –
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جلد ہی تقریباً 25 کھلاڑیوں کے پول کا اعلان متوقع ہے، ہوم سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب اسی پول سے کیا جائے گا، جنکی ٹریننگ کاکول میں آرمی بیس میں تربیتی کیمپ کروائی جائے گی۔خیال رہے کہ عماد وسیم کو پی ایس ایل9 کے فائنل میں 5 وکٹیں حاصل کرنے اور بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا ۔ یونائیٹڈ کیلئے میچ جیتنے والے ناقابل شکست 59 رنز بنائے اور پہلے ایلیمینیٹر میں 12 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
دوسری جانب نوجوان بلےباز عثمان خان جو متحدہ عرب امارات منتقل ہوچکے ہیں اور پی ایس ایل9 میں ملتان سلطانز کے لیے بطور اوورسیز کھلاڑی کھیل رہے تھے انہیں سیریز کیلئے کاکول کیمپ میں مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔عثمان خان کو بیٹر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا جبکہ انہوں نے 7 اننگز میں 164.12 کے اسٹرائیک ریٹ سے 430 رنز بنائے۔وہ پی ایس ایل کے ایک ہی ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلا بلےباز بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔