تحریک انصاف جس لیڈر پر سب سے زیادہ شک کی نظر ڈالتی تھی وہ پرویز الہی تھے مگر خان کی استقامت دیکھ کر انھوں نے بھی رنگ پکڑا اور مزاحمت کا استعارہ بن گئے مگر آج ان کے حوالے سے ایسی خبر آئی جس سے دل رنجیدہ ہوگیا -پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی واش روم میں گر گئے جس کے باعث ان کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،فردجرم کیلئے پرویز الٰہی کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکا،اڈیالہ جیل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی،جیل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر نے کہاکہ پرویز الٰہی پرسوں گر گئے، فریکچر ہوا ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی 17مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے،جس کی وجہ سے وہ سفر کرنے کے قابل نہیں رہے،عدالت نے کہاکہ ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فردجرم عائد نہیں کر سکتے۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کے جسم کے کون سے حصے کی ہڈی میں فیکچر ایا ہے اس بات کا بھی علم ایک دو دن میں ہوجائے گا جب ان کے اہل خانہ یا وکلا اس حوالے سے میڈیا بریفنگ دیں گے –