اگرچہ کرونا وبا کو ختم ہوئے عرصہ ہوگیا ہے ،دنیا ایک بار پھر معمول کی زندگی میں مگن تو ہے مگر کرونا کا ڈر ابھی تک لوگوں کے زہنوں سے نہیں نکلا اور آج بھی ایسی جگہیں جہاں لاکھوں لوگ اکھٹے ہوتے ہیں وہاں انفرادی یا اجتماعی طور پر ماسک پہنے افراد دکھائی دیتے ہیں اب اس حوالے سے سعودی حکومت کے نئے احکامات بھی سامنے آگئے ہیں -�سعودی حکام کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والے نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک میں سعودی عرب اور دیگر ممالک سے مسلمان عمرہ کرنے اور نماز ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آتے ہیں، جس کی وجہ سے سعودی حکام نے ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔سعودی عرب کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ماسک پہننے سے متعدد بیماریوں سے تحفظ ملے گا کیونکہ اب بھی بعض ممالک سے کرونا کے چند ایک مریضوں کی خبرییں آجاتی ہیں اس لیے سعودی حکوت کبھی اس طرح کا رسک نہیں لے سکتی جس مین اس کی عوام کو صحت کے مسائل آئیں ۔عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کے لیے مسجد کا صحن اور خانہ کعبہ کی رہائش کو مختص کیا گیا ہے، اسی طرح حکام نے زائرین کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے وسیع و عریض مساجد کے کچھ گیٹ مختص کیے ہیں تاکہ زیادہ ہجوم کو روکا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ روزہ کھولنے کے لیے بھی مساجد میں مخصوص جگہیں بنادی گئی ہیں تاکہ نماز کی ادائیگی والی جگہیں گندی نہ ہوں اور نمازی بھی سارا وقت عبادت میں مگن رہیں –