دنیا بھر میں حرا م کی کمائی کھانے والوں کی کمی نہیں ہے یہ اپنے ساتھ اپنے پورے کاندان کی عزت داؤ پر لگا کر دو نمبری سے پیسہ کمانے میں مصروف رہتے ہیں اب انہین پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنی فنکاری دکھانے کا موقع ملا تو جعلی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی مگر قابو آگئے اب جیل کی سلاکوں کے پیچھے اگلے ٹورناامنٹ تک وقت گزاریں گے – نیشنل سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والا شخص افغان باشندہ ہے جس کے پاس سے 37 جعلی ٹکٹ برآمد ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے سکیورٹی عملے نے جعلی ٹکٹ رکھنے والے سات افراد کو بھی دھر لیا، جعلی ٹکٹ خریدنے والوں نے پوچھ گچھ پر فروخت کرنے والے کی نشان دہی کی جو افغان باشندہ نکلا اور اپنا نام علی بتایا۔پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، اس سے پہلے بھی اتوار کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کے دوران بھی جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے کو پکڑا گیا تھا۔
دریں اثنا سٹیڈیم میں موجود ٹکٹ فروخت کرنے والے ادارے کے حکام کا کہنا تھا کہ جعلی ٹکٹ والا انکلوژرز میں داخل نہیں ہوسکتا، داخلے کے وقت اسکین کے دوران جعلی ٹکٹ پکڑا جاتا ہے اس لیے کسی نامعلوم شخص سے کوئی ٹکٹ نہ کریدی اور خود کو مشکل میں نہ ڈالیں ۔ادھر نیشنل بنک سٹیڈیم حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی سرکوبی کی جائے گی جبکہ مسلسل دو روز جعلی ٹکٹ فروخت کرنے کے واقعات کے بعد سٹیڈیم میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی۔