جب سے بابر اعظم نے قومی ٹیم کے لیے کھیلنا شروع کیا ہے ،لاتعداد ریکارڈ اپنے نام کرتے جارہے ہیں -آج انھوں نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا -پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے پروفیشنل کرکٹ میں 25 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
بابر اعظم نے آج پی ایس ایل میچ میں 32 واں رن اسکور کرکیا تو پروفیشن کرکٹ مین انھوں نے 25 ہزار رنز مکمل کرلیے جو کرکٹ بک میں ریکارڈہوگئے ۔بابراعظم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 ہزار 950 اور لسٹ اے میں 8 ہزار 645 رن بنائے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 ہزار 405 رن بنائے ہیں۔
بابر اعظم تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رن بنانے والے بیٹر بھی ہیں، انہوں نے 271 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جب کہ کرس گیل نے 285 اننگز میں 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رن بنائے تھے۔بابراعظم پاکستان سپر لیگ میں 3 ہزار رن بنانے والے بھی واحد پلیئر ہیں، وہ مجموعی طور پر 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رن بنانے والے 13 ویں پلیئر ہیں۔اس کے علاوہ وہ تینوں فارمیت مین نمبر ون بیٹسمین کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں جو دنیا میں چند ایک کے نصیب میں ہی آیا ہے –