فاسٹ باؤلر ہو اور غصہ نہ کرے یہ تو ہو ہی نہیں سکتا -یہی وجہ ہے کہ کہ کرکٹ میں سپنرز کی نسبت فاسٹ باؤلر اکثر آپ کو بیٹسمینوں کو آؤٹ کرکے عجب انداز میں واپس جانے کا اشارہ کرتے دکھائی دیتے ہیں، بلے بازوں کے قریب جاکر انہیں گھورتے ہیں اور بعض اوقات ان کو کندھا بھی مار دیتے ہیں مگر سب سے زیادہ غصہ� یہ کھلاڑی وکٹوں پر نکالتے ہیں -کل کے میچ میں نسیم شاہ نے بھی یہی حرکت کی اور جرمانہ بھرنا پڑگیا –
پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کیلئے 4 ٹیمیں فائنل ہو گئیں ہیں -کل دونوں میچز بہت دلچسپ رہے جس میں آخری آخری گیند پر فیصلہ ہوا – پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے لیکن اس دوران پی ایس ایل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ اور ملتان سلطانز کی پوری ٹیم کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا گیاہے ۔ ملتان سلطانز پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ میچ ریفری روشن مہاناما نے سلطانز کو اپنے ہدف سے 1 اوور کم ہونے پر ہر کھلاڑی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ کی آخری گیند کے بعد سٹمپس کو زور دار کک ماری تھی جس پر ان کےخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیا گیاہے ۔ نسیم شاہ پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا، جو کرکٹ کے سامان ،کپڑوں، گراؤنڈ میں نصب آلات یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ نسیم نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد سٹمپس کو کک ماری تھی۔
ا