ثناء جاوید نے شوہر شعیب ملک کیساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں انھوں نے ان تصاویر کے ذریعے بنا کچھ کہے اپنے اور شعیب ملک کے پرستاروں سے دعاؤں کا خاموش مطالبہ کیا – جس پر بہت سے لوگوں نے ان کی ازدواجی زندگی اچھی گزرنے کی دعائیں کیں –
کراچی (انٹرنیوز) اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ثناء جاوید نے انسٹا گرام پر شوہر شعیب ملک کے ہمراہ جونئی تصاویر شیئر کی ہیں ان میں جوڑے کو ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر میں دونوں کے ہمراہ کرکٹر حسن علی اور محمد انور بھی موجود ہیں۔ثنا جاوید نے تصویروں کے کیپشن میں کچھ لکھنے کی بجائے صرف تاریخ 7مارچ 2024 ء ہی لکھا۔تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوش رہنے اور پرسکون زندگی گزارنے کی دعائیں دے رہے ہیں۔
ثناء جاوید نے شعیب ملک کیساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں
Leave a comment
Leave a comment