شہباز شریف نے آج آزاد کشمیر کا دورہ کیا -وہاں انھوں نے قدرتی آفت میں جاں بحق افراد کیلئے 20لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا -شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیری مشکل کی گھڑی میں خود کو اکیلا نہیں پائیں گے، متاثرین کی دوبارہ گھروں میں آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ذاتی پسند ناپسند چھوڑ کر ملکی مفاد کی خاطر اکٹھا ہونا ہوگا، ہمیں کڑوے فیصلے،نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پھول نچھاور کرنے ہیں – وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں بارشوں وبرفباری سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے20 لاکھ،زخمیوں کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری مشکل کی گھڑی میں خود کو اکیلا نہیں پائیں گے، متاثرین کی دوبارہ گھروں میں آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ذاتی پسند ناپسند چھوڑ کر ملکی مفاد کی خاطر اکٹھا ہونا ہوگا، ہمیں کڑوے فیصلے،نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پھول نچھاور کرنے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دورہ مظفر آباد کے موقع پر آزاد کشمیر کے بارشوں وبرفباری سے متاثرہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قدرتی آفت میں آزاد کشمیر کے 8افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں، آج میں یہاں ان سے اظہار تعزیت اور افسوس کرنے آیا ہوں، اللہ مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت انسان کے بس سے باہر ہے، یہ اللہ کا نظام ہے اس کے آگے سر جھکانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، جب تک متاثرین گھروں میں آباد نہیں ہو جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، متاثرین کی معاونت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جاں بحق ہونیوالوں کے خاندانوں کو 20، 20لاکھ جبکہ زخمیوں کو 5،5لاکھ روپے دیئے جائیں گے، قدرتی آفت میں جن کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ان کو 7لاکھ اور جن کے مکانات جزوی تباہ ہوئے ان کو ساڑھے 3لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں تاکہ کسی کا حق مارا نہ جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر سروے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان شریف کی آمد آمد ہے، 13مارچ کو نقصانات کی تمام رقوم سروے کے بعد گھروں میں پہنچا دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت سے جو زخمی ہوئے ان کی رقوم بھی 13مارچ کو پہنچ جائیں گی ان علاقوں کیلئے خاص طور پر این ڈی ایم اے کو ہیلی کاپٹر مہیا کر رہے ہیں، قدرتی آفت میں ہیلی کاپٹر جیسی سہولت فوری دستیاب ہوگی۔انہوںنے کہا کہ قائداعظم نے فرمایا تھا آزاد کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری لوگ مشکل کی گھڑی میں خود کو اکیلا نہیں پائیں گے، جو اعلانات کئے ہیں ان کی تکمیل تاریخ پر مکمل ہو جائے گی، یہاں کے ترقیاتی کاموں بارے بھی علیحدہ میٹنگ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے 2کروڑ سے زائد بچے اور بچیاں سکولوں سے باہر ہیں، صوبائی حکومتوں کی مشاورت کے بعد تعلیم کیلئے انتظامات کروں گا، مساجد میں بھی تعلیم کے حصول کیلئے انتظامات کئے جائیں گے، مواصلاتی نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو کس طرح کمیونیکیشن ، ٹریڈ اور ضروریات پوری ہوں گی؟۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کڑوے فیصلے کرنے ہیں اور وہ اشرافیہ کیلئے ہوں گے، جو قومیں کسی وجہ سے تباہ ہوئیں وہی دوبارہ زندہ ہوئیں، قوموں نے اپنی شکست کو محنت، محنت اور مسلسل محنت میں بدلا، اللہ نے ہمیں زرخیز زمین دی ہے، آزاد کشمیر میں قدرتی معدنیات کے ذخائر ہیں آپ کیا کچھ نہیں کر سکتے؟۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دن رات محنت کر کے قوم کو یکسوع کرنا ہے، نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پھول نچھاور کرنے ہیں، ذاتی پسند ناپسند کو چھوڑ کر پاکستان کے مفاد کی خاطر اکٹھا ہونا ہوگا، آئندہ سالوں میں پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہوگا۔عوام کو ریلیف پہنچائیں -مظفر آباد(انٹرنیوز)
شہباز شریف کاکشمیر میں بارشوں سے جاں بحق افراد کیلئے امداد کا اعلان
Leave a comment
Leave a comment