وہ لوگ جو ہواؤں میں سفر کے شوقین ہیں ان کے لیے پہلی بار کراچی سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے – کراچی میں ایئرٹیکسی سروس شروع کر دی گئی جس کے ذریعے ملک بھر میں کسی جگہ کا بھی ہوائی سفر کر کے لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ابھی تو یہ جہاز لوگوں کو دو صوبوں کی سیر کروائے گا اہم پنجاب اور کے پی کے میں بھی اس کو جلد پرواز کا پرمٹ مل جائے گا -جس کے بعد آپ اپنے کرائے کےذاتی جہاز میں اسلام آباد لاہور پشاور اور دوسرے شہروں میں اپنی چھوٹی سے فیملی کے ساتھ جاسکیں گے –
روزنامہ جنگ کے مطابق ہوائی ٹیکسی کے ذریعے ہنگامی صورت حال کیلئے بھی سفری سہولیات مہیا کی جا سکیں گی تاہم سکائی ونگز ایسوسی ایشن کے تحت کراچی سے سندھ اور بلوچستان کے تمام ایئرپورٹس کیلئے سیر و تفریح کے شوقین افراد ہوائی سفر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
ایئرٹیکسی کا تعارفی کرایہ 95 ہزار روپے فی گھنٹہ رکھا گیا ہے، مذکورہ سہولت کچھ عرصے تک پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے بھی شروع کر دی جائے گی۔