بھارتی اداکارہ گیتھیکا تیواری اور پاکستانی اداکار کے درمیان معاشقے کی خبریں کچھ روز قبل بھارتی میڈیا پر آئی تھیں اب اس میں مزید یہ تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ہے – انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان اور انڈین اداکارہ گیتھیکا تیواری کے درمیان تعلقات میں کافی شدت ہے اور دونوں عنقریب شادی بھی کرنے والے ہیں ۔بھارت کے نامور فلمی نقاد کمال آر خان نے اپنے ولاگ میں بتایا ہے کہ گیتھیکا فیروز خان سے شادی کرنے کیلئے مسلمان بھی ہوسکتی ہے۔کمال آرخان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی اداکارہ شاید مسلمان ہوچکی ہے کیوں کہ انہیں برقع پہنے اور نماز پڑھتے بھی دیکھا گیا ہے -کمال آر خان کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان اس وقت محبت پروان چڑھی جب ان کی ملاقات فلم کے سیٹ پر لندن میں ہوئی۔دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب گیتھیکا نے اپنے انسٹاگرام پر فیروز خان کے ساتھ اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی واضح رہے کہ فیروز خان اور گیتھیکا تیواری ایک فلم میں ساتھ کام کررہے ہیں جس کے ہدایت کار ذوالفقار علی ہیں۔اب اس بات میں کتنی صداقت ہے اس کا جواب تو یہ دونوں اداکار ہی دے سکتے ہیں مگر میدیا پر جب بھی کوئی خبر آتی ہے تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی بات یا حقیقت تو لازمی ہوتی ہی ہے –