اسلام آباد(آن لائن)سعودی عرب میں گرفتار کئے گئے 2 اشتہاریوں کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے فلائٹ نمبر SV724 کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزمان میں لقمان زریان اور محمد اختر شامل ہیں، جبکہ ملزم محمد اختر کے خلاف تھانہ کوٹ مبارک، ڈی جی خان میں مقدمہ درج تھا، ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت سال 2021 اور 2022 میں مقدمے درج ہوئے تھے۔ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے، عد ازاں ملزمان کو اسلام آباد ائرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے، ترجمان ایف آئی اے انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔
سعودی عرب میں گرفتار 2 اشتہاری ملزم اسلام آباد منتقل
You Might Also Like
TAGGED:
اشتہاری ملزم, پاکستان, جرم, سعودی عرب, گرفتاری
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -