نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا مگر ان کو کیونکہ عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے اس لیے پاکستان آتے ہی ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے جس سے بچنے کے لیے مرینم نواز کے دونوں بھائیوں نے عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع کرلیا –
حسن اور حسین نوازنے وطن واپسی کیلئے وارنٹ گرفتاری معطلی کی درخواست دائر کردی ۔تفصیلات کے مطابق لیگی قائد نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز نے وطن واپسی کیلئے ایون فیلڈ ریفرنس میں جاری وارنٹ گرفتاری کی معطلی کیلئے احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کردی۔قاضی مصباح ڈووالحسن ایکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حسن اور حسین نواز 12مارچ کو پاکستان آنا چاہتے ہیں ، وطن واپسی پر ان کی گرفتاری کیلئے جاری کئے گئے وارنٹ معطل کئے جائیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست پر نوٹس کردیتے ہیں جس پر وکیل قاضی مصباح الحسن نے استدعا کی کہ لاہور سے آنا ہوتا ہے عدالت جمعرات ہی کیلئے نوٹس کردے، بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو جمعرات کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔اسلام آباد (انٹر نیوز )
نواز شریف کے بیٹوں کی وطن واپسی کا امکان
Leave a comment
Leave a comment