دنیا بھر میں مرد وں کی خواتین کو شادی کے لیے اغوا کرنے کی خبریں تو آپ سنتے رہتے ہیں مگر آج بھارت سے خبر آئی کہ ایک خاتون نے شادی سے انکار پر ایک اینکر کو اغوا کرلیا -پولیس کے مطابق جب خاتون نے ٹی وی اینکر کو واٹس ایپ پر مسیجز کیے تو انہوں نے بتایا کہ رشتہ کرانے والی ویب سائٹ پر ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا ہے جس کے خلاف وہ قانونی کارروائی کررہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں کاروبار کرنے والی ایک خاتون نے بات چیت اور شادی کرنے سے انکارپر مقامی میوزک چینل کے اینکر کو اغوا کروالیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے رشتہ کرانے والی ایک ویب سائٹ پر ٹی وی اینکر کی تصویر اور پروفائل دیکھ کر ان سے بات چیت شروع کی اور کچھ دنوں بعد خاتون نے اینکر سے شادی کی خواہش ظاہر کردی۔
خاتون کے شادی کے لیے دباؤ ڈالنے پر ٹی وی اینکر نے ان کا نمبر بلاک کردیا جس پر خاتون کا پارہ اور ہائی ہوگیا اور انھوں نے ہر صورت میں اینکر سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا -ٹیلی فون پر رابطہ نہ ہونے کے بعد خاتون نے اینکر کا پیچھا کرنا شروع کردیا اور ٹریکنگ سسٹم سے لوکیشن کا پتا کرکے کرائے کے غنڈوں کو پیسے دے کر انہیں اغوا کروا کے اپنے دفتر بلوالیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹی وی اینکر ن بھی خاتون کی محبت دیکھ کر بہت متاثر ہوا اور اس نے خاتون کو یقین دہانی کروائی کہ وہ نہ صرف اب ان سے رابطہ رکھے گا بلکہ شادی بھی کرے گاجس کے بعد خاتون نے انہیں رہا کردیا۔ تاہم رہائی کے بعد ٹی وی اینکر نے اپنا موقف تبدیل کرلیا اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جس پرخاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔